برطانیہ بھی خاموشی سے افغانستان سے نکل گیا

Published On 08 July,2021 05:44 pm

لندن: (دنیا نیوز) امریکا کے بعد برطانیہ بھی خاموشی سے افغانستان سے نکل گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے افغان مشن کے خاتمے کی تصدیق کردی، برطانیہ کے آخری 750 فوجی بھی افغانستان سے نکل چکے ہیں۔ برطانیہ کا جھنڈا 24 جون کو کابل میں برطانیہ کے سفیر کے حوالے کیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق غیر اعلانیہ انخلاء کی درخواست امریکا نے کی تھی، افغان جنگ میں برطانیہ کے 457 فوجی ہلاک ہوئے تھے۔
 

Advertisement