نیوزی لینڈ میں کسان ٹریکٹرز لے کر سڑکوں پر آگئے، حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج

Published On 16 July,2021 12:39 pm

آکلینڈ: (دنیا نیوز) نیوزی لینڈ میں کسان ٹریکٹر ز لے کر سڑکوں پر آ گئے، حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا۔

کیوی کسانوں نے آکلینڈ اور کرائسٹ چرچ سمیت کئی شہروں میں ٹریکٹرز پر احتجاج کیا، ٹریکٹرز ریلیوں کی وجہ سے شہروں میں ٹریفک جام ہو گئی۔ کئی جگہوں پر لوگوں نے ان کا استقبال بھی کیا۔ کسانوں نے ٹریکٹرز پر اپنے مطالبات کے حق میں پلے کارڈز لگا رکھے تھے جن پر   کاشتکاری نہیں تو خوراک نہیں  سمیت نعرے درج کر رکھے تھے۔

وانگیری شہر میں کسانوں نے ایک سپورٹس کمپلیکس پر قبضہ کر لیا، کاشت کاروں نے حکومت کی ماحولیات کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ان کے کاروبار کو نقصان ہو رہا ہے۔

وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے کسانوں کے احتجاج کے معاملے پر اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کسانوں کو درپیش ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کیلئے کام کر رہی ہے، انہوں نے شہری اور دیہاتی علاقوں کی ترقی میں فرق کے تصور کو مسترد کر دیا۔