بغداد: (ویب ڈیسک) عراق کے دارالحکومت بغداد میں بم دھماکے کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 21 افراد جاں بحق ہو گئے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکا بغداد کی ایک مشہور مارکیٹ میں ہوا، جس میں 4 بچوں، خواتین سمیت 21 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ اس واقعہ میں دو سکیورٹی اہلکاروں سمیت 33 سے زائد افراد شدید زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
عراقی وزارت داخلہ کی طرف جاری کردہ بیان کے مطابق یہ ایک دہشتگرد حملہ تھا جس میں آئی ای ڈی کو استعمال کیا گیا، واقعے میں متعدد افراد جاں بحق ہوئے ، جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق ابھی تک کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کیا۔ اس سے قبل اس طرح کے حملے دہشتگرد تنظیم داعش کرتی رہی ہے۔
— W U (@W0lverineupdate) July 19, 2021