غیر قانونی تارکین وطن کی آمد و رفت روکنے کیلئے ترکی، ایران نے پٹرولنگ بڑھا دی

Published On 13 August,2021 10:04 pm

انقرہ، تہران: (دنیا نیوز) ترکی اور ایران نے غیر قانونی تارکین وطن کی آمد و رفت کو روکنے کے لیے سرحدوں پر پٹرولنگ بڑھا دی۔

ترک ایران سرحد پر ڈرونز کی مدد سے بھی فضائی نگرانی کی جاتی ہے تاکہ کوئی غیر قانونی تارک وطن سرحد عبور کرکے ترکی نہ جاسکے۔

ترک میڈیا کے مطابق افغانستان میں سکیورٹی کی صورتحال مخدوش ہونے کے بعد بڑی تعداد میں غیر قانونی تارکین وطن، ایران اور ترکی کے راستے یورپ پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں۔ صرف رواں سال 2 لاکھ 67 ہزار تارکین وطن کو ترکی کی سرحدپر روکا گیا۔
 

Advertisement