کینیڈین وزیراعظم کا سیاسی جوا، قبل از وقت انتخابات کا اعلان کردیا

Published On 15 August,2021 09:29 pm

اوٹاوا: (دنیا نیوز) کینڈین وزیراعطم جسٹن ٹروڈو نے سیاسی جوا کھیلتے ہوئے ملک میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان کر دیا ہے۔ پورے کینیڈا میں آئندہ ماہ 20 ستمبر کو عام انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا۔

جسٹسن ٹروڈو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انھیں کووڈ کیخلاف بنائے گئے پلان کیلئے نیا عوامی مینڈیٹ درکار ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کی چونسٹھ فیصد آبادی کو مکمل طور پر کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کی بہبود اور صحت عامہ کیلئے جو فیصلے کر رہی ہے اس سے ہماری آئندہ آنے والی نسلیں تک فائدہ اٹھائیں گی۔ عوام جائزوں کی بات کی جائے تو ماہرین کا کہنا ہے کہ جسٹن ٹروڈو کی جماعت کے پاس مسلسل تیسری مرتبہ انتخابات کو جیتنے کی صلاحیت ہے مگر ہو سکتا ہے اسے واضح اکثریت حاصل نہ ہو سکے۔