بنگلا دیش: کشتی در یا میں اُلٹ گئی، 21 افراد ڈوب کر جاں بحق

Published On 28 August,2021 04:55 pm

ڈھاکا: (ویب ڈیسک) بنگلا دیش سے افسوسناک خبر آئی ہے جہاں پر کشتی در یا میں اُلٹ گئی جس کے باعث 21 افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا مطابق بنگلادیش کے علاقے بیجوئی نگر میں دریا میں مسافر کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 21 مسافر چل بسے ہیں اور اس دوران 50 سے زائد لاپتہ ہوگئے، حکام کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ مسافر کشتی کے کارگو جہاز سے ٹکرانے کے نتیجے میں دریا میں ڈوب گئی جس میں 100 سے زائد افراد سوار تھے۔

بنگلادیشی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد امدادی کارروائیوں کے نتیجے میں متعدد افراد کو بچا لیا گیا تاہم اب بھی 50 سے زائد افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے ۔
 

Advertisement