تہران: (دنیا نیوز) ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ان کا ملک جوہری مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن مغربی ممالک کا دباو قبول نہیں کریں گے۔
ایرانی صدر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پہلے بھی ایران پر دباؤ ڈالنے کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا، ایران پر لگی ظالمانہ پابندیوں کا خاتمہ ہونا چاہیے، انہوں نے مزید کہا کہ ان کا ملک اپنے قومی مفاد سے ایک قدم پیچھے نہیں ہٹے گا۔
ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امریکا کی موجودگی نے افغان عوام کے حقوق کو سلب کیا، ساری دنیا امریکی اقدامات کا تجزیہ کر سکتی ہے۔