امریکی حکومت کی فائزر سے سوا پانچ ارب ڈالر کی نئی دوا خریدنے کی منصوبہ بندی

Published On 19 November,2021 11:29 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا میں کورونا کے مریضوں کا مفت علاج ہو گا، امریکی حکام نے فائزر سے سوا پانچ ارب ڈالر کی نئی دوا خریدنے کی منصوبہ بندی کر لی۔

کورونا وائرس کے علاج کے لیے ایک کروڑ کورس خریدے جائیں گے، حتمی منظوری کی صورت میں یہ کورونا مریضوں کے لیے امریکی تاریخ کا سب سے بڑا سودا ہوگا، فائزر کی تیار کردہ کورونا دوا کے ایک مکمل کورس کی امکانی قیمت 529 ڈالر ہے۔

امریکی حکومت ایک اورکمپنی مرک کی دوا خریدنے کا بھی اراداہ رکھتی ہے جس کے ایک کورس کی قیمت 700 ڈالر ہو گی۔
 

Advertisement