ویانا: (دنیا نیوز) یورپ میں کورونا لاک ڈاؤن کے خلاف کئی شہروں میں پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے، پولیس نے جھڑپوں کے بعد کئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔
آسٹریا کے شہر ویانا میں مظاہرین اور پولیس میں ہاتھاپائی ہوئی، پولیس نے احتجاج ختم کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی اورمتعدد افراد کو حراست میں لے کے تھانوں میں بند کر دیا۔ نیدرلینڈ کےشہر روٹرڈیم میں دوسرے روز بھی احتجاج ہوا۔
کروشیا کے شہر زگرب میں بھی ہزاروں افراد نے احتجاجی ریلی نکالی، یورپی ممالک نے میں کورونا کےبڑھتے کیسز کےباعث کئی شہروں میں پابندیاں دوبارہ سخت کردی گئی ہیں۔