امریکا:تیل کی بڑھتی قیمتیں کم کرنے کیلئے نیا اقدام اٹھالیا گیا

Published On 23 November,2021 07:48 pm

واشنگٹن:(دنیا نیوز) امریکا میں تیل کی بڑھتی قیمتیں کم کرنے کے لئے صدر جو بائیڈن نے اہم اقدام اٹھا لیا ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے تیل کے سٹریٹجک قومی ذخائر سے 5کروڑ بیرل ریلیزکرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

دوسری جانب امریکا کی تجویز پر چین ، بھارت، جاپان،کوریا اور برطانیہ بھی قومی ذخائر سے تیل کی ترسیل پر غور کررہے ہیں جبکہ امریکا نے "اوپیک"ممالک پر بھی تیل کی پیداوار بڑھانے پر زور دیا ہے۔
 

Advertisement