بارباڈوس برطانوی بادشاہت سے نکل کر آزاد جمہوریہ بن گیا

Published On 01 December,2021 12:38 pm

بریج ٹاون: (روزنامہ دنیا) کیریبئن جزیرے بارباڈوس 400 سال بعد برطانوی عمل داری سے آزاد ہو کر دنیا کا باضابطہ نیا جمہوری ملک بن گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیم سینڈرا میسن نے جمہوریہ باربا ڈوس کی پہلی صدر کی حیثیت سے خطاب میں کہا کہ بارباڈوس نے بطور آزاد مملکت ایک پیچیدہ، منقسم اور پرآشوب دنیا میں اپنا سفر شروع کر دیا ہے۔ہمار ا ملک بڑے خوابوں کے حصول کیلئے جدوجہد کرے گا۔

اس موقع پر برطانوی شہزادہ چارلس بھی الوداعی تقریب میں شریک ہوئے، واضح رہے کہ پاکستان ، بھارت، ملائشیا، مالدیپ، نائجیریا سمیت متعدد ممالک نے انگیریز سامراج کے خلاف جدوجہد کے بعد آزادی حاصل کی ہے۔
 

Advertisement