نئی دہلی :(دنیا نیوز) بھارتی ریاست نئی دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 8روپے فی لٹر کمی کردی گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاستی حکومت نے پٹرول پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس 30 فیصد سے کم کرکے 19اعشاریہ 40فیصد کردیا ہے۔
نئی دہلی میں پٹرول کی قیمت 103.91 بھارتی روپے سے کم ہوکر 95.97ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ ماہ بھارت کی مرکزی حکومت نے پٹرول ایکسائز ڈیوٹی میں 5 روپےڈیزل میں 10روپے کم کئے تھے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مرکزی حکومت کی جانب سے قیمتوں میں کمی کے بعد دہلی حکومت پر ٹیکس میں کمی کے لئے دباؤ تھا۔