لاہور: (ویب ڈیسک) ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے عوام کو اگلے ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے بڑا ریلیف ملنے کی نوید سنادی ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی گئی جو کل قیمت کا 11.5فیصد بنتی ہے جس کے بعد فی بیرل قیمت 72 اعشاریہ91ڈالرز تک گرگئی۔
قیمت میں یہ کمی اپریل 2020ء کے مقابلے میں سب سے بڑی کمی ہے جوکہ ڈیڑھ سال بعد ہوئی ہے، ماہرین نے تیل کی زائد پیداوار بھی اس کمی کی ایک اہم وجہ قرار دیا ہے۔
ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دنیا نیوز کے پروگرام ’دنیا کامران خان کے ساتھ‘ کا ایک ویڈیو کلپ ری ٹویٹ کیا۔
ٹویٹر پر شیئر کیے گئے کلپ کے کیپشن میں مزمل اسلم نے لکھا کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت کم ہو کر 72.91ڈالرفی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔
Allah has been kind to Pakistan. Very timely drop in oil prices globally. Brent reduce to $72.91/bbl. The full impact of this decline will be realised on Dec 15th pricing. But definitely it is big relief on imports & price pass through. Don’t forget Govt is losing 50/litre tax. https://t.co/oRIRimd1j8
— Muzzammil Aslam (@MuzzammilAslam3) November 27, 2021
مزمل اسلم نے لکھا کہ اللہ پاکستان پر مہربان ہے، عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کا اثر 15 دسمبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کےتعین میں نظر آئےگا۔ یقینی طور تیل کی قیمتوں میں کمی درآمدات اور آئندہ قیمتوں پر اثر انداز ہوگی۔