روس یوکرین تنازع، مزید امریکی فوجی اورجنگی سامان پولینڈ پہنچنا شروع

Published On 14 February,2022 09:52 am

وارسا: (دنیا نیوز) روس یوکرین جنگ کے خدشات بڑھنے پر مزید امریکی فوجی دستے اور ملٹری سازوسامان پولینڈ پہنچنا شروع ہو گئے۔

مقامی میڈیا کےمطابق امریکی فوجیوں کو لے کر ایک طیارہ شمالی مشرقی پولینڈ میں اترا ہے، اس سے پہلے سی 17 طیارے پر بھی فوجی سازوسامان پولینڈ پہنچایا گیا تھا، روس اوریوکرین میں جنگ کے خدشات کےبعد امریکا نے مشرقی یورپ میں نیٹو کی فوجی طاقت میں اضافہ کردیا ہے۔

مزید 3 ہزار اہلکاروں کی آمد کے بعد پولینڈ میں امریکی فوجیوں کی تعداد 5 ہزار ہوجائے گی۔
 

Advertisement