ریاض:(دنیا نیوز) امریکی صدر جو بائیڈن پندرہ جولائی سے سعودی عرب کا دوروزہ دورہ کریں گے۔
سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس دورے میں صدر بائیڈن سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقا ت کریں گے جبکہ خلیجی ممالک کے سربراہان کی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔
خلیجی ممالک کے سربراہان کے علاوہ مصر کے صدر، عراقی وزیر اعظم اور اردن کے شاہ بھی شریک ہونگے۔
وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق صدر بائیڈن اپنے دورے میں تیل کی پیداوار بڑھانے پر زور دیں گے۔