کابل:(دنیا نیوز) افغانستان اور ایران کی سرحد پر طالبان فورسز اور ایرانی سرحدی محافظوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں ایک افغان اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
افغان حکومت کا کہنا ہے کہ لڑائی افغانستان کے صوبے نمروز اور ایران کے ہرمند علاقے کے درمیان واقع سرحدی علاقے میں ہوئی جس میں ایک افغان افسر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، دونوں ممالک نے اس واقعے کا ذمہ دار ایک دوسرے کو ٹھہرایا ہے۔
طالبان حکام کے مطابق پہل ایرانی فورسز نے کی تاہم ایرانی حکام کے مطابق افغان اہلکاروں نے ایرانی حدود میں اپنا پرچم لہرانے کی کوشش کی، منع کرنے کے باوجود وہ نہ رکے تو ایرانی فورسز نے فائرنگ کردی۔