ایران: طوفانی بارشوں، سیلاب سے معمولات زندگی درہم برہم، 6 افراد جاں بحق

Published On 29 July,2022 09:49 am

تہران: (دنیا نیوز) ایران میں شدید طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب نے معمولات زندگی درہم برہم کردئیے، لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے6 افرادجاں بحق،9 زخمی ہو گئے۔

ایرانی خبرایجنسی کے مطابق تہران میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 6 افرادجاں بحق، 9 زخمی ہوگئے، 14 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کی جارہی ہے۔

ریسکیو حکام کو پانی اورکیچڑکی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ طوفانی بارشوں کے باعث محکمہ موسمیات نے عوام کو دریاؤں اور ندی نالوں سے دور رہنے کی ہدایت کردی ہے۔
 

Advertisement