امریکا اور ایران کا ایٹمی توانائی معاہدے کی بحالی کیلئے مذاکرات شروع کرنیکا فیصلہ

Published On 03 August,2022 11:00 pm

ویانا:(دنیا نیوز) امریکا اور ایران نے ایٹمی توانائی معاہدے کی بحالی کے لیے ایک بار پھر مذاکرات شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

دونوں ملکوں کے وفود ویانا روانہ ہوگئے جہاں ایٹمی معاہدے کی بحالی کی راہ میں حائل رکاوٹوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مذاکرات میں امریکی وفد کی سربراہی نمائندہ خصوصی برائے ایران راب میلے کر رہے ہیں جبکہ ایرانی کی نمائندگی علی باقری کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ 2015 میں طے پانے والے معاہدے سے ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں امریکا الگ ہوگیا تھا۔
 

Advertisement