آذر بائیجان اور آرمینیا کے درمیان ایک بار پھر کشیدگی بڑھنے لگی

Published On 03 August,2022 11:22 pm

باکو:(دنیا نیوز) ناگورنو کاراباخ میں آذر بائیجان اور آرمینیا کے درمیان ایک بار پھر کشیدگی بڑھنے لگی، جھڑپوں میں آرمینیا کے تین فوجی مارے گئے۔

آرمینیا نے عالمی برادری سے کشیدگی روکنے کے لیے کردار ادا کرنے کی اپیل کردی۔

روس نے الزام لگایا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی آذربائیجان کے فوجیوں نے کی، تاہم روسی امن فوج صورتحال کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

یورپی یونین نے دونوں ملکوں سے تنازعات بات چیت کے ذریعے حل کرنے کا مطالبہ کردیا۔
 

Advertisement