ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب پاکستانی عوام ، سلامتی، استحکام، ترقی میں پاکستان کے ساتھ ہے۔
بیان کے مطابق پاکستان اور اس کے عوام کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مملکت تشدد، انتہا پسندی اور دہشت گردی کو تمام شکلوں میں ختم کرنے کے لیے تمام کوششوں کے لیے اپنی حمایت کا وعدہ کرتی ہے۔