عمران خان پر حملہ: پاک آئرش ویمن کرکٹ سیریز جاری رہے گی: آئرلینڈ کرکٹ بورڈ

Published On 03 November,2022 09:21 pm

لاہور: ( دنیا نیوز ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد آئرلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ ویمن سیریز جاری رکھنے کا کہہ دیا۔

خیال رہے کہ وزیرآباد میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کی گئی جس سے سابق وزیراعظم، سینیٹر فیصل جاوید اور پی ٹی آئی رہنما احمد چٹھہ سمیت دیگر افراد زخمی ہوئے۔

آئرلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے سابق وزیر اعظم عمران خان پر حملے پر بیان دیتے ہوئے کہا گیا کہ عمران خان پر حملہ لاہور سے باہر اور پاک آئرش ویمن سیریز وینیو سے 150 کلومیٹر دور ہوا ہے، اس حملے کے علاوہ کوئی خطرہ نہیں۔

آئرش کرکٹ حکام نے چیف ایگزیکٹیو پی سی بی فیصل حسنین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئرش کرکٹ ٹیم کے سکیورٹی مشیر حالات کا بغور جائزہ لیتے رہیں گے۔

Advertisement