لندن : (ویب ڈیسک ) برطانوی بینک کی جانب سے کنگ چارلس سوم کی تصاویر والے بینک نوٹوں کا ڈیزائن جاری کردیا گیا، نئے نوٹ 2024 کے وسط سے مارکیٹ میں آئیں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بینک آف انگلینڈ نے لندن میں منگل کو نئے بینک نوٹس کا ڈیزائن جاری کیا جن پر برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس سوم کی تصویر ہے۔ 74 سالہ بادشاہ کی تصویر 5 پاؤنڈ، 10 پاؤنڈ، 20 پاؤنڈ، اور 50 پاؤنڈ کے تمام 4 پالیمر کرنسی نوٹس پر ہو گی۔
بینک آف انگلینڈ کے گورنر اینڈریو بیلی نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ ایک اہم لمحہ ہے کیونکہ چارلس سوم ہمارے بینک نوٹوں پر نمایاں ہونے والے دوسرے بادشاہ ہیں۔
بینک نوٹوں پر بادشاہ کی تصاویر لگانے کی روایت 1960 میں شروع ہوئی تھی جبکہ بادشاہ کی تصویر والے پہلے سکے رائل منٹ نے 8 دسمبر کو جاری کیے تھے۔