نیودہلی: (ویب ڈیسک) آگرہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے 370 سالہ تاریخ میں تاج محل اورآگرہ فورٹ کو پہلی مرتبہ پراپرٹی ٹیکس اور پانی کے بل ادائیگی کے نوٹس بھیج دیے گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق تاریخی عمارات کو پراپرٹی ٹیکس کی مد میں ایک لاکھ 47 ہزار اور پانی کے بل کی مد میں ایک کروڑ 94 لاکھ بھارتی روپے ادا کرنے کا کہا گیا۔
اس کے علاوہ آگرہ کے قلعے کو بھی 5 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا ٹیکس نوٹس بھجوایا گیا۔
آگرہ کے سپرٹنڈنٹ آرکیالوجسٹ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایک کروڑ روپے سے زائد دونوں بلوں کی15 دن میں ادائیگی کا نوٹس ملا ہے جبکہ آگرہ فورٹ کو پانچ کروڑ روپےسے زائد رقم کا بل بھیج دیاگیاہے۔
آرکیالوجی سروے آف انڈیا نے بل موصول ہونے کے بعد وضاحت کی کہ ایسا غلطی سے ہوا تاریخی عمارتوں پرٹیکس لاگو نہیں ہوتے۔میونسپل کمشنر نے تاج محل اور آگرہ فورٹ کو بل ادائیگی کے نوٹس بھیجے جانے سے لاعلمی کااظہار کردیا۔