برازیل کو 3 بار فٹبال کا عالمی چیمپئن بنانے والے سابق سٹار فٹبالر 'پیلے' کی طبعیت ناساز، ہسپتال منتقل

Published On 22 December,2022 10:46 pm

برازیلیا (ویب ڈیسک) کینسر کے مرض میں مبتلا برازیل کے سابق سٹار فٹبالر پیلے کو طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق 82 سالہ پیلے کی صحت مسلسل بگڑ رہی ہے ، ان کا کینسر کا مرض کنٹرول سے باہر ہو رہا ہے جبکہ ان کے دل اور گردوں کی کارکردگی بھی اطمینان بخش نہیں ۔

برازیل کے معروف فٹبال سٹار ایڈسن آرانٹے ناسیمنٹو کو پیلے کے نام سے جانا جاتا ہے ، پیلے نے برازیل کو 1958، 1962 اور 1970 کے فیفا ورلڈ کپ میں فتح یاب کرایا تھا۔

ریٹائرمنٹ سے قبل پیلے 92 میچز میں 77گول کرنے کیساتھ برازیل کے آج تک کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں ۔