نیودہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش سے تعلق رکھنے والی ثانیہ مرزا انڈین ایئر فورس میں پہلی مسلمان خاتون بطور فائٹر پائلٹ بننے جارہی ہیں۔
بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اتر پردیش کے گاؤں جاسووار سے تعلق رکھنے والی ثانیہ مرزا بھارتی فضائیہ میں شامل ہونیوالی ریاست کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ بھی ہوں گی۔
ثانیہ مرزا کی والدہ کا کہنا ہے کہ وہ گاؤں میں رہنے والی ہر لڑکی سے کہیں گی کہ وہ اپنے خواب پورے کرے۔
والد شاہد علی، مرزا پور میں ٹی وی میکینک ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ بیٹی ہمیشہ سے آوانی چترویدی سے متاثر تھیں اور ان کی طرح بننا چاہتی تھیں۔
ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ میں فلائٹ لیفٹیننٹ آو انی چترویدی سے متاثر تھی اور انہیں دیکھ کر میں نے نیشنل ڈیفنس اکیڈمی (این ڈی اے) میں داخلہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ میں امید کرتی ہوں کہ نوجوان نسل مجھ سے ایک نہ ایک دن ضرور متاثر ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: تاج محل اور آگرہ فورٹ کو پہلی بار پراپرٹی ٹیکس اور پانی کا بل بھجوا دیاگیا