پیرس میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک، 4 زخمی

Published On 23 December,2022 09:25 pm

پیرس: (دنیا نیوز) فرانس کے دارالحکومت میں مسلح شخص نے کردش کلچر کی تقریب میں فائرنگ کرکے 4 شرکاء کو قتل اور 4 کو زخمی کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے تعاقب کے بعد ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ تحویل میں لے لیا۔ ملزم کی عمر 60 سے 65 سال کے درمیان ہے تاہم قتل کے محرک کا اب تک معلوم نہ چل سکا۔

زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا جہاں 2 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

واقعہ کے وقت علاقے میں بھگدڑ مچ گئی ، راہگیروں نے دکانوں میں گھس کر شٹر بند کرکے اپنی جانیں بچائیں۔

دوسری جانب کردش کلچر ایونٹ میں فائرنگ سے ہلاکتوں پر پولیس کیخلاف ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔

پیرس میدان جنگ بن گیا، مشتعل مظاہرین کی توڑ پھوڑ،مختلف شاہراہوں پر آگ لگا دی، پولیس کی جانب سے مطاہرین کو منتشر کرنے لئے شیلنگ بھی کی گئی۔
 

Advertisement