رباط : (ویب ڈیسک ) سپین کے جنوبی ساحل پر کشتی اُلٹ گئی ، جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں 45 مسافر سوار تھے ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی بر وقت کارروائی کی گئی ، جس کے نتیجے میں 24 افراد کو بچا لیا گیا ہے جبکہ 8 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے ۔
رپورٹس کے مطابق کشتی میں سوار 45 مراکشی اسپین کے شہر لاس پاماس جا رہے تھے، اس حوالے سے مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ کشتی کو حادثہ روانگی کے 10 منٹ بعد پیش آیا تھا۔
خبر ایجنسی کے مطابق کشتی میں سوار تمام مسافر مراکشی شہری تھے جو اسپین کے کینری جزائر جانے کی کوشش کررہے تھے۔