افریقہ : (ویب ڈیسک ) مشرقی افریقی ملک برکینا فاسو کے شہر نؤنا سے 28 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں گولیوں سے نشانہ بنایا گیا تھا ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس سلسلے میں پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ نؤنا سے 28 افراد کی گولیاں لگی لاشیں ملیں ہیں ، متعلقہ اداروں کی جانب سے ان افراد کے قتل کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
پراسیکیوٹر نے قتل کی ممکنہ وجوہات بارے ابتدائی طور پر کسی تبصرے سے گریز کیا ، تاہم یہ لاشیں 30-31 دسمبر کو ملی تھیں ۔
21 ملین آبادی پر مشتمل مشرقی افریقی ملک برکینا فاسو سونے کے ذخائر سے مالا مال ہونے کے باوجود انتہائی غربت کا شکار ہے ۔
برکینا فاسو کو ایک دہائی سے انتہاپسندی اور دہشتگردی کا بھی سامنا ہے ، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے دوران اب تک ہزاروں شہری ہلاک جبکہ لاکھوں ہجرت پر مجبور ہو گئے ہیں۔