سوئیڈن : عدالت نے لاشوں کے ساتھ تصاویر بنوانے پر شہری کو قید کی سزا سنادی

Published On 05 January,2023 10:37 am

سٹاک ہوم : (ویب ڈیسک ) سوئیڈن کی ایک عدالت نے شام میں لاشوں اور زخمیوں کے ساتھ تصویریں بنوانے والےشہری کو قید کی سزا سنا دی ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سویڈن کی عدالت کا سزا بارے کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کے ساتھ تصاویر بنوا کر اس شہری  نے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کی ہے ۔

سزا پانے والے شہری کا تعلق سویڈن سے  ہے جو شام میں عسکری گروپوں کا حامی ہے اور اس نے شام میں جنگ کے دوران 2012 میں مبینہ تصاویر بنائی تھیں۔

عدالت سے چار ماہ قید کی سزا پانے والے 44 سالہ شخص کا نام ابی جلیبب بینو تیسون بتایا گیا ہے ، عدالت کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ شخص کئی بار اپنا نام بھی تبدیل کر چکا ہے۔

تاہم عدالت نے یہ بھی قرار دیا ہے کہ وہ حتمی طور پر اس نتیجے پر نہیں پہنچ سکی کہ ابی جلیبب نے جن کے ساتھ وکٹری کے نشان والی تصاویر بنوائی تھیں وہ زخمی تھے یا مر چکے تھے۔

دوسری جانب سزا پانے والے شخص کے وکیل تھامس اولسن نے فوری طور پر یہ نہیں بتایا ہے کہ وہ اپنے مؤکل کی طرف سے اس سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اراداہ رکھتے ہیں یا نہیں ۔
 

Advertisement