کافرین: (ویب ڈیسک) افریقی ملک سینیگال میں 2 مسافربسوں کے درمیان تسادم کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد ہلاک ہوگئےجبکہ 87 زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق افریقا کے ملک سینیگال کے شہر کافرین کے قریب مرکزی شاہراہ پر علی الصبح 2 مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں۔
سینیگال میں ریسکیو آپریشن کے نگران سرکاری ادارے نیشنل فائر بریگیڈ کے سربراہ کرنل شیخ فال نے بتایا کہ بسوں میں مجموعی طور پر 125 مسافر سوار تھے جن میں سے 38 موقع پر ہی ہلاک جب کہ 87 زخمی ہوئے۔
کرنل شیخ فال نے مزید بتایا کہ لاشوں اور زخمیوں کو کافرین کے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،جائے وقوعہ سے تصادم کا شکار ہونے والی بسوں کو ہٹا کر سڑک ٹریفک کے لئے بحال کردی گئی ہے۔
سینیگال میں وجہ ڈرائیوروں کی بے نظمی، خراب سڑکوں اور خستہ حال گاڑیوں کی وجہ سے حادثات معمول ہیں۔