بیجنگ: (ویب ڈیسک )چین کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ چین کو اپنے غبارے پر حملہ کرنے کے لیے امریکہ کی طرف سے طاقت کے استعمال پر اپنے شدید عدم اطمینان اور اعتراض ہے۔
بیجنگ نے پینٹاگون کی جانب سے ایک چینی غبارے کو مار گرانے کے فیصلے پر بھی تنقید کی اورکہا کہ امریکہ کی طرف سے زیادہ سے زیادہ رد عمل اور بین الاقوامی طرز عمل کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
یاد رہے واشنگٹن نے غبارے کے متعلق شبہ ظاہر کیا تھا کہ یہ غبارہ جاسوسی کے مقاصد کے لیے ہے اور اس کی نگرانی شمالی امریکہ پر کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا نے چین کے مشتبہ غبارے کو سمندر میں مار گرایا
چینی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ چین بغیر پائلٹ کے سویلین غبارے پر حملہ کرنے کے لیے امریکہ کی طرف سے طاقت کے استعمال پر سخت برہمی اور احتجاج کا اظہار کرتا ہے۔
چین مزید ضروری ردعمل دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، بیجنگ کی یہ مذمت امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے اعلان کے چند گھنٹے بعد سامنے آئی ہے کہ ہفتے کے روز امریکی شمالی کمان کے ایک لڑاکا طیارے نے صدر جو بائیڈن کی ہدایت پر چینی جاسوسی غبارہ کو مار گرایا تھا۔