سعودی عرب نے پالتو جانوروں کیساتھ سفر کرنیوالوں کے لیے نئی ہدایات جاری کردیں

Published On 19 February,2023 07:55 pm

ریاض: (ویب ڈیسک)سعودی عرب نے پالتو جانوروں کے ساتھ ہوائی سفر کے لئے نئے طریقہ کار کا اعلان کردیا ہے۔

سعودی سعودی سول ایوی ایشن (گاکا) نے مسافروں کو اپنے ہمراہ پالتو جانور سعودی عرب لےجانے کے حوالے سے نیا طریقہ کار وضع کردیا۔

اعلامیے کے مطابق تمام ایئرلائنز اپنے مسافروں کے ساتھ پالتو جانور کی موجودگی کی پیشگی اطلاع دینے کی پابندی ہوں گی۔

سعودی حکام کی اجازت کے بغیر کوئی بھی مسافر اپنے ساتھ پالتو جانور نہیں لاسکتا، کسی مسافر یا فضائی کمپنی نے بغیر پرمٹ جانوروں کی سعودی عرب آمد یا روانگی کی کوشش کی تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔