اسرائیلی بستیوں کو لیگل کرنیکا منصوبہ 2 ریاستی حل کیلئے خطرہ ہے، اقوام متحدہ

Published On 21 February,2023 03:55 pm

نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ نے فلسطین میں اسرائیلی بستیوں کو لیگل کرنے کے اسرائیلی منصوبے کو 2 ریاستی حل کیلئے خطرہ قرار دے دیا.

مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی بستیوں کو لیگل کرنے کے معاملے پر اقوام متحدہ نے اظہار افسوس کیا ہے۔

امریکا سمیت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان نے متفقہ بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کے اقدامات امن کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔

سلامتی کونسل کی تنقید کے بعد اسرائیل نے اگلے 6 ماہ تک مغربی کنارے پر مزید آباد کاری روکنے کے حوالے سے امریکا کو آگاہ کر دیا ہے۔