ماسکو: (دنیا نیوز) کریمیا کے بندرگاہی شہر سیواستوپول میں ایندھن ذخیرہ کرنے والے ٹینک پر یوکرین کے مشتبہ ڈرون حملے کے بعد خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔
روسی حکام نے اس حملے کا الزام یوکرین پر عائد کیا ہے جبکہ کیف نے اس واقعے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق گزشتہ فروری میں روس کی جانب سے یوکرین میں فوج بھیجنے کے بعد سے سیواستوپول کئی بار فضائی حملوں کی زد میں آچکا ہے، سیواستوپول میں روسی فوج پہلے بھی یوکرین کے ڈرون حملوں کو پسپا کر چکا ہے۔
خیال رہے کہ روس کی جانب سے تازہ میزائل حملوں میں یوکرین کے عمان شہر میں رہائشی عمارت تباہ ہو گئی ہے، حملے میں 25 شہری ہلاک ہوئے ہیں۔