انتخابات جو بھی جیتے ترکیہ کے ساتھ کام جاری رکھیں گے : امریکا

Published On 18 May,2023 12:34 pm

واشنگٹن : (ویب ڈیسک ) ترکیہ میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے حوالے سے وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ رن آف الیکشن میں جو جماعت بھی جیتے ہم ترکیہ کے ساتھ کام جاری رکھیں گے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق سلیوان نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ امریکا ترکیہ میں ایک مضبوط جمہوریت کا تسلسل دیکھنا چاہتا ہے۔

رن آف الیکشن

قابل ذکر ہے کہ ترکیہ میں اتوار کے روز ہونے والے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات برسر اقتدار صدر رجب طیب ایردوآن اور ان کی جماعت کو معمولی برتری حاصل رہی مگر وہ کامیابی کے لیے درکار پچاس فی صد ووٹ حاصل نہیں کرسکی۔

یہ بھی پڑھیں :ترکیہ کی تاریخ میں پہلی بار صدارتی انتخابات رن آف مرحلہ میں داخل

نیشن الائنس کے امیدوار، ریپبلکن پیپلز پارٹی کے رہ نما کمال کلیچدار اوغلو نے49.4 فی صد اور عوامی اتحاد کے امیدوار "اتا" سنان اوگان نے صدارتی انتخابات میں 44.96 فی صد ووٹ حاصل کیے۔

سپریم الیکشن کمیشن کے سربراہ احمد ینار نے باضابطہ طور پرپیر کے روز اعلان کیا کہ صدارتی انتخابات کا دوسرا دور 28 مئی کو ہوگا کیونکہ کسی بھی امیدوار کو 50 فیصد سے زیادہ ووٹ نہیں ملے۔

یہ بھی پڑھیں :ترکیہ : صدارتی انتخابات میں اردگان کودوسرے مرحلے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے

تاہم یورپ میں سلامتی اور تعاون کی تنظیم کے مبصرین کا خیال تھا کہ الیکشن کمیشن نے یہ ظاہر کیا کہ اسے انتخابات کے انتظام میں شفافیت حاصل نہیں ہے، خاص طور پر انتخابات کی جانبدارانہ حکومتی میڈیا کوریج بہت زیادہ دکھائی دیتی ہےجس پر انہیں تشویش ہے ۔