ترکیہ میں صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ کل ہوگا

Published On 27 May,2023 12:08 pm

انقرہ : (ویب ڈیسک ) ترکیہ میں صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ کل ہوگا جس میں صدر رجب طیب اردگان اور کمال قلیچ داراوغلو کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

غیرملکی رساں ادارے کے مطابق ترکیہ میں 14 مئی کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں کوئی امیدوار واضح برتری نہیں لے سکا تھا۔

انتخابات کے پہلے مرحلے میں صدر اردگان کو 49.5 اور کمال قلیچ داراولو کو 44.9 فیصد ووٹ ملے تھے۔

پہلے مرحلے کے انتخابات میں صدر اردگان کو پارلیمنٹ میں برتری حاصل ہو چکی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں :ترکیہ کی تاریخ میں پہلی بار صدارتی انتخابات رن آف مرحلہ میں داخل

انتخابات میں تیسرے نمبر پر آنے والے صدارتی امیدوار سینان اوعان صدر اردگان کی حمایت کا اعلان کر چکے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سینان اوعان کو پہلے مرحلےمیں 5.17 فیصد ووٹ حاصل ہوئے تھے۔

دوسری جانب بیرون ملک مقیم ترک شہریوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے ووٹ کاسٹ کر لیے جس کے بعد گنتی کیلئے ووٹ انقرہ پہنچا دیے گئے ہیں۔

Advertisement