اٹلی: سات منزلہ عمارت میں خوفناک آتشزدگی سے ایک شخص ہلاک، 12 زخمی

Published On 03 June,2023 09:23 pm

روم: (دنیا نیوز) اٹلی کے اپارٹمنٹ میں خوفناک آتشزدگی سے ایک شخص ہلاک جبکہ 12 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت روم میں سات منزلہ عمارت میں آگ لگنے کے بعد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، فائر فائٹرز کو درجنوں اپارٹمنٹس میں داخل ہونے میں دشواری کا سامنا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، آگ سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانا بھی فی الحال ناممکن ہے۔