واشنگٹن : (ویب ڈیسک ) امریکا اور برطانیہ کے درمیان نئے خطرات سے نمٹنے کے لیے سٹریٹجک معاہدے کا اعلان کردیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر جوبائیڈن اور برطانوی وزیراعظم رشی سونک کے درمیان ملاقات ہوئی ، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں روس، چین اور اقتصادی عدم استحکام کا مقابلہ کرنے کیلئے خصوصی تعلقات قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
جوبائیڈن نے کانگریس سے برطانیہ کو دفاعی خریداری کے لیے ڈومیسٹک سورس کے طور پر نامزد کرنے کیلئے بات کرنے پر بھی رضامندی کا اظہار کیا ۔
مشترکہ پریس کانفرنس میں برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے کہا کہ چین اور روس جیسے ممالک دانشورانہ املاک کا استحصال یا چوری، آمرانہ مقاصد کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال یا توانائی جیسے اہم وسائل واپس لینے کے لیے تیار ہیں، وہ کامیاب نہیں ہوں گے۔