انقرہ : (ویب ڈیسک ) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے پہلی مرتبہ خاتون "حفیظہ غائی ارکان " کو مرکزی بینک کا گورنرمقرر کیا ہے۔
حفیظہ غائی ارکان پہلی خاتون ہیں جو ترکیہ کے مرکزی بینک کی سربراہ بنیں گی ، وہ اس سے قبل فرسٹ ریپبلک بینک اور گولڈمین سیکس میں کام کر چکی ہیں۔
واضح رہے کہ اردگان نے 28 مئی کو ہونے والے صدارتی الیکشن میں کامیابی حاصل کی تھی۔
ترک نیوز ایجنسی کے مطابق سرکاری گزٹ نے حفیظہ غائی ارکان کی تقرری کے حوالے سے اردگان کے دستخط شدہ صدارتی فرمان شائع کیا ہے۔
واضح رہے ترکیہ کے مرکزی بینک کے گورنر شہاب قفجی اوغلو کے بعد عہدہ سنبھالنے کے حوالے سے مارکیٹ میں چہ مگوئیاں جاری تھیں ۔
گزشتہ ہفتے ترک صدر نے اپنی نئی حکومت میں امریکی میرل لنچ بینک کے بانڈ مارکیٹ کے ایک سابق ماہر محمد شمشیک کو وزیر خزانہ کے طور پر منتخب کیا تھا جو ترکیہ کے اپنی اقتصادی پالیسی کو ترک کرنے کے رجحان کی نشاندہی کرتا ہے۔