نامساعد حالات کے باوجود سوڈان کے 245 عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے

Published On 15 June,2023 09:59 am

ریاض : (ویب ڈیسک ) نامساعد حالات کے باوجود سوڈان سے سمندر کے راستے 245 افراد پر مشتمل عازمین حج کا پہلا گروپ بحری جہاز سے جدہ اسلامی بندر گاہ پہنچ گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سوڈان میں جاری جنگ کے باعث کشیدہ حالات میں بھی سوڈانیوں کی حج کی ادائیگی کا راستہ نکل آیا۔

سوڈانی عازمین کا بدھ کے روز جدہ میں وزارت حج و عمرہ کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الغنام ، جدہ اسلامک پورٹ پر محکمہ حج و عمرہ کے ڈائریکٹر نائب صدر مازن بن سعید الغامدی اور دیگر نے استقبال کیا۔

حکام نے آنے والے عازمین حج کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے انہیں گلدستے، عجوہ کھجور ار آب زم زم پیش کیا گیا۔

واضح رہے کہ تقریباً 8 ہفتوں سے زائد سے خرطوم اور سوڈان کے دیگر حصے فوج اور نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان خونریز لڑائی کی لپیٹ میں ہیں۔