پیرس: (دنیا نیوز) فرانس میں ہزاروں افراد تیز رفتار ٹرین ٹریک کے خلاف سراپا احتجاج ہیں جبکہ پولیس مظاہرین کومنتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کا استعمال کر رہی ہے، جھڑپوں میں شدت پر پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج بھی کیا۔
فرانسیسی میڈیا رپورٹس کے مطابق احتجاجی مظاہرے میں شہریوں اور مختلف تنظیموں کے 5 ہزار افراد شریک ہوئے، مظاہرین نے ماحول مخالف حکومتی پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ریلوے ٹریک سے الپائن کے خطے کا ماحول تباہ ہو جائے گا، مظاہرین نے قریبی ریلوے لائن پر بھی دھاوا بول کر ٹرینوں کی آمدورفت روک دی۔
خیال رہے کہ فرانس اٹلی تک ہائی سپیڈ ٹرین کیلئے ٹریک بچھانے کا منصوبہ بنا رہا ہے جسے عوام قبول نہیں کر رہے۔