فرانس میں موسمیاتی سربراہی اجلاس عالمی شپنگ ٹیکس معاہدے کے بغیر ختم

Published On 24 June,2023 10:17 pm

پیرس: (دنیا نیوز) فرانس میں موسمیاتی سربراہی اجلاس عالمی شپنگ ٹیکس معاہدے کے بغیر ختم ہو گیا، موسمیاتی تبدیلیوں اور غربت سے نمٹنے کیلئے عالمی رہنما کوئی بڑا اعلان نہ کر سکے۔

اجلاس میں بین الاقوامی شپنگ سے پیدا ہونے والی گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج پر ٹیکس لگانے پر بھی اتفاق نہ ہو سکا۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کہتے ہیں کہ اس طرح کے ٹیکس سے ایک سال میں 100 بلین ڈالر کا اضافہ ہو سکتا ہے، موسمیاتی تبدیلیو ں سے نمٹنے کیلئے ٹیکس کی رقم ترقی پذیر ممالک کو بھیجی جائے۔

فرانسیسی صدر نے مزید کہا کہ چین اور امریکا شپنگ ٹیکس کی حمایت نہیں کر رہے۔