کولمبیا: تربیتی مشق کے دوران طیارے ٹکرا گئے، لیفٹیننٹ کرنل سمیت 2 افرد ہلاک

Published On 02 July,2023 06:29 pm

بگوٹا: (دنیا نیوز) کولمبیا میں دو طیارے تربیتی مشق کے دوران فضا میں ٹکرا کر تباہ ہوئے جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت دو افرد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وسطی کولمبیا کے اپیا ایئر بیس پر درمیانی اڑان کے دوران کولمبیا ایئر فورس کے دو طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ ہو گئے۔

کولمبیا ایئر فورس نے دو افراد کے مرنے کی تصدیق کر دی ہے، طیاروں کے آپس میں ٹکرانے کے خوف ناک منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔