تہران : (ویب ڈیسک ) ایران کے شہر شیراز میں مزار پر حملے میں ملوث 2 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق دونوں مجرموں کو آج طلوعِ آفتاب سے پہلے شاہ چراغ مزار سے ملحقہ سڑک پر سرِعام پھانسی دی گئی۔
ایک ایرانی عدالت نے مارچ میں ان دونوں کو زمین پر بدعنوانی، مسلح بغاوت اور قومی سلامتی کے خلاف کام کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی تھی۔
واضح رہے کہ 26 اکتوبر 2022 کو مزار پر دہشت گرد حملے میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے تھے۔
ایرانی میڈیا کا اس حملے سے متعلق کہنا تھا کہ 3 مسلح افراد نے مزار کے احاطے میں فائرنگ کی تھی جبکہ 2 حملہ آوروں کو گرفتار کرکیا گیا تھا۔