ریاض : (ویب ڈیسک ) سورج کے گرد زمین کی گردش کے دوران کبھی کبھار سورج عین خانہ کعبہ کے برابر اوپر آ جاتا ہے، اگرچہ ایسا سال میں دو بار ہوتا ہے، رواں سال سورج دوسری بار آج خانہ کعبہ کے عین اوپر جلوہ فگن ہوگا۔
خانہ کعبہ کے اوپر دوسری بار سورج کے برابر آنے کا یہ واقعہ سورج کے سرطان کے مدار سے آمد کے ساتھ ہے جب سورج جنوب کی طرف سے خط استویٰ کی طرف آتا ہے تو اس وقت سورج تقریبا 90 ڈگری کے زاویے پر ہوتا ہے۔
آج ایسا اس وقت ہوگا جب مسجد حرام میں ظہر کی آذان ہو رہی ہوگی، اس طرح آج سورج 12 بج کر 26 منٹ اور 44 سکینڈز پرخانہ کعبہ کے عین اوپر آئے گا۔
ماہرین فلکیات کے مطاق اتوار کو سورج مکہ مکرمہ میں 90 درجے کے زاویے پر آئے گا جو سعودی عرب کے معیاری وقت کے مطابق 12 بج کر26 پرعین خانہ کعبہ کے اوپر چمکے گا۔
سورج سال میں دو بار خانہ کعبہ کے برابر آتا ہے، ایک بار موسم گرما اور دوسری بار موسم سرما میں برج جدی اور برج سرطان کے دوران آفتاب کی کرنیں عین خانہ کعبہ کے اوپر سے چمکتی ہیں۔
چونکہ خانہ کعبہ خط استواء اور برج سرطان کے مدار پر تعمیر کیا گیا ہے، اس لیے سورج اور زمین کی گردش سے بیت اللہ براہ راست مستفید ہوتا ہے۔