امریکی ایوان نمائندگان نے ریکارڈ اخراجات کی اجازت دینے کا دفاعی ترمیمی بل منظور کر لیا

Published On 15 July,2023 11:43 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی ایوان نمائندگان نے ریکارڈ اخراجات کی اجازت دینے کا دفاعی ترمیمی بل منظور کر لیا، نیشنل ڈیفنس آتھرائزیشن ایکٹ کے تحت پینٹاگون کو 886 بلین ڈالر کے اخراجات کی اجازت ہوگی۔

خبر ایجنسی کے مطابق بل میں فوج کی تنخواہوں میں اضافہ اور چین کا مقابلہ کرنے کے اقدامات بھی شامل کیے گئے ہیں جبکہ یوکرین کی مدد کیلئے اضافی 300 ملین ڈالر کی امداد بھی شامل ہوگی، سینیٹ میں منگل کو اجلاس میں دفاعی ترمیمی بل پر بحث ہو گی۔

دوسری جانب ایوان میں بحث کے دوران ڈیموکریٹس نے متنبہ کیا کہ ان میں سے زیادہ تر حمایت نہیں کریں گے جبکہ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ سینیٹ میں بحث کے دوران بل کے متنازع ہونے کے امکانات ہیں۔