سمندری طوفان خانون جاپان کے بعد جنوبی کوریا کے شہر بوسن سے ٹکرا گیا

Published On 10 August,2023 03:49 pm

بوسن: (دنیا نیوز) سمندری طوفان خانون جاپان کے بعد جنوبی کوریا کے شہر بوسن سے ٹکرا گیا، طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش، لینڈ سلائیڈنگ اور سمندر میں طغیانی بڑھ گئی۔

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق طوفان کے پیش نظر جنوبی کوریا میں 330 پروازیں منسوخ کردی گئیں، طوفان کے نقصانات سے بچنے کیلئے 10 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

ساحلی علاقوں میں 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، تیز سمندری ہواؤں کی وجہ سے دسیوں ہزار ماہی گیری کے جہازوں کو بندرگاہوں پر منتقل کر دیا گیا،

میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفان خانون ٹوکیو اور جنوب مغربی ریجن کیوشو میں بھی تباہی مچا چکا ہے، موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ طوفان خانون کی شدت کم ہو کر درمیانے درجے کی ہونے کا امکان ہے۔