اینٹانانیریو: (دنیا نیوز) مشرقی افریقی ملک مڈگاسکر کے سٹیڈیم میں بھگدڑ مچنے سے 12 افراد ہلاک جبکہ 80 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈین اوشین آئی لینڈ گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے شائقین کی بڑی تعداد نے مڈگاسکر کے نیشنل سٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کے دوران بھگدڑ مچ گئی۔
بھگڈر میں 12 افراد موقع پر ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں، فوری طور پر بھگدڑ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی، 2019 میں مہاما سینا سٹیڈیم میں اسی طرح کے ایک واقعے میں 15 کے قریب افراد ہلاک ہوئے تھے۔