امریکا: کیلیفورنیا میں لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، ایک پائلٹ مارا گیا

Published On 26 August,2023 04:53 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں لڑاکا طیارہ فوجی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں ایک پائلٹ مارا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ کیلیفورنیا میں ایک فوجی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہوا جس کی تصدیق میرین کور کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق F/A-18 ہارنیٹ جیٹ سان ڈیاگو کے مرکز سے تقریباً 15 میل کے فاصلے پر گر کر تباہ ہوا ہے، امریکی فضائیہ کی جانب سے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی۔