امریکی ریاست کیلیفورنیا کے بار میں فائرنگ، 5 افراد ہلاک، 6 زخمی

Published On 26 August,2023 05:24 am

نیو یارک: (دنیا نیوز) امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے ایک بار میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک جبکہ 6 زخمی ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سینٹیاگو کینین روڈ پر واقع بار میں ایک ریٹائرڈ افسر اور اس کی اہلیہ کے درمیان گھریلو جھگڑا ہوا جس کے بعد ریٹائرڈ افسر نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے ہیں، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، سکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے حملہ آور بھی شدید زخمی ہوا ہے۔